اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار ہارتض نے شام کے اپوزیشن ذرائع کی ویب سائٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ جولان ہائٹس میں سرگرم دہشت گرد، "اسرائیل کو خفیہ اطلاعات فراہم کرتے ہیں اور انہیں فوجی ٹریننگ اور ہتھیاروں کے طور پر اسرائیل سے مدد ملتی ہے۔"
دہشت گروہ جبہۃ النصرہ نے شام میں بے گناہ عوام کے خلاف سنگین جرائم کئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے جب ميڈيا رپورٹوں میں آیا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے شام کے اندر دہشت گردانہ حملہ جبہۃ النصرہ کی مدد سے کیا تھا۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والے تكفيري دہشت گردوں کے خلاف شامی حکومت کی مدد کر رہے تھے۔
مبصرین کا خیال ہے کہ صیہونی حکومت کا تازہ حملہ، شام کے خلاف بر سر پیکار تكفيري دہشت گردوں کے حق میں لڑائی کے توازن کو موڑنے کی تل ابیب کی کوشش ہے۔
شام میں تقریبا چار سال قبل بحران شروع ہوا تھا اور تب سے لے کر اب اسرائیل، غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے تعاون سے شام پر حملہ کر چکا ہے ۔ 18 جنوری کو صیہونی فوج کے فضائی حملے میں حزب اللہ لبنان کے سینئر کمانڈر شہید عماد مغنيہ کے بیٹے جہاد مغنيہ سمیت حزب اللہ کے 6 رکن اور ایران کے ایک کمانڈر شہید ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169